کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی، ضمانت ضبط نہیں ہوگی

     کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی، ضمانت ضبط نہیں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)انتخابات میں کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی، کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی قرار دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی مرتبہ فارم 45 میں امیدوار کے نام چھاپ کر ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے ہیں، گزشتہ انتخابات میں فارم 45 پر امیدواروں کے ناموں کا اندراج ہاتھ سے کیا جاتا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے فارم 45 پر امیدواروں کے نام شائع کرنے کا مقصد نتائج میں شفافیت اور وقت کی بچت کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات 2024 میں کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئی رقم قابل واپسی ہے، اب کسی امیدوار کی ضمانت ضبط نہیں ہوگی۔

 قابل واپسی

مزید :

صفحہ اول -