خیبرپختونخوا، عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں 

            خیبرپختونخوا، عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کے تناظر میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی شخصیات کی فہرست تیار کرلی ہے۔فہرست میں بتایا گیا ہے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔(ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کے ملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کریگی۔

دھمکیاں 

مزید :

صفحہ اول -