پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن شیڈول جاری، 5فروری کو پولنگ

    پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن شیڈول جاری، 5فروری کو پولنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے،شیڈول کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری بروز پیر کوہونگے، پی ٹی آئی کے تمام رجسٹرڈ ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔پارٹی ممبران اپنا ووٹ 'رابطہ ایپلی کیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول'کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں، 31 جنوری تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلی کیشن پر دستیاب ہو گی۔پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کے مطابق الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے۔شیڈول کے مطابق پولنگ کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا، الیکشن کے مقامات اور اپیلیٹ ٹربیونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری کو کیا جائیگا، کاغذ ا ت نامزدگی یکم سے 2 فروری تک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری کی رات 10 بجے تک ہو گی۔شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹس اور ڈیجیٹلی بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل 3 فروری کو ہو گا، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری رات 10 بجے تک ہو گا۔انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی اور 5 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے، نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فرو ری بروز منگل کیا جائیگا۔دریں اثنا تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے۔چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار،پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی، نامزدگی فارم کیساتھ تجویز وتائید کنندگان کا پار ٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا۔پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

 انٹرا پارٹی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -