نئے مقدمہ میں گرفتاری،عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد 

        نئے مقدمہ میں گرفتاری،عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے نئے مقدمہ میں گرفتاری کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا، پرویز اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمہ نو ماہ سے جیل میں ہے اب اس کی ضمانت ہوئی تو نئے مقدمہ میں ڈال دیا، ملزمہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے،عالیہ حمزہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کو شکرانے کا روزہ رکھوں گی،اتنا ڈر ہے کہ مجھے پولیس گاڑی میں رکھا ہوا ہے،آپ انتخابات کروا رہے ہیں اور ہمیں اندر رکھا ہوا ہے،میرا نشان ڈائس ہے اور تمام لوگ 8 فروری کو ووٹ دیں۔

 استدعا مسترد

مزید :

صفحہ اول -