کسی کو لاڈلا نہ بنایا جائے، ہمیں تو چن چن کر نااہل کیا گیا، طلال چوہدری

  کسی کو لاڈلا نہ بنایا جائے، ہمیں تو چن چن کر نااہل کیا گیا، طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو لاڈلا نہ بنایا جائے، ہمیں تو چن چن کر نااہل کیا گیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت حاصل ہے، سزا کے بعد ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ بشری بی بی نے چوری کی ہے، ان کے 300 کنال کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا، 300 کنال کے گھر کو سب جیل قرار دینا ہے تو سزا کی ضرورت نہیں تھی، ہمیں ان سزاں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز یا آصف زرداری کی بہن کیا کسی کی بیٹیاں نہیں تھیں، چند ہفتوں میں آنے والے فیصلوں کا موازانہ نواز شریف اور بھٹو سے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بار بار کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ دو، کسی کو لاڈلا نہ بنا، نواز شریف نہ عدالت جھتے لے کر گئے اور نہ ہی حیلے بہانے بنائے، بانی پی ٹی آئی ایسا لاڈلا ہے جس کی آج بھی سہولت کاری جاری ہے۔

طلال چوہدری