کراچی کو دوبارہ دہشت گردی کا کلچر نہیں بننے دیں گے، سینیٹر وقار مہدی

    کراچی کو دوبارہ دہشت گردی کا کلچر نہیں بننے دیں گے، سینیٹر وقار مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سندھ و سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ کراچی سے پیپلزپارٹی سب سے زیادہ نشستیں لے گی۔ کراچی کو دوبارہ دہشت گردی کا کلچر نہیں بننے دیں گے۔آصف خان ، حاکم جسکانی کا یکطرفہ مقابلہ ہے۔کراچی پر اب کسی کی دھونس دھمکی نہیں چلے گی۔ پی پی پی ملک بھر سے اور کراچی سے ریکارڈ نشستیں حاصل کرے گی۔ الیکشن میں جیالوں کا جذبہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کے لئے بیتاب ہیں ۔ انہوں نے یہ بات NA235میں آصف خان اور حاکم علی جسکانی و دیگر کے ہمراہ مختلف جلسوں اور کیمپوں پر ورکرزو عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و امیدوار قومی اسمبلی آصف خان ، حاکم علی جسکانی امیدوار پی ایس 98، شہنیلہ خانزادہ، خدیجہ چانڈیو، سائرہ سجاد، ، زبیر قریشی ۔ راحیل میمن، الیاس گبول ، اظہر آرائیں ، یاسر ، ہالار ناریجو، بابر ، ایان ، عمران و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ ہم کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے ۔ آصف خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی صرف ہم کرائیں گے۔ بہت دکھ جھیل لئے اب عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائیں گے۔ اپنے حلقوں کو مثالی علاقہ بنائیں گے۔ عوام کے لاڈلے ہیں وہ ہی کامیاب کرائیں گے۔ حاکم جسکانی نے کہا کہ حلقہ 98کی قسمت بدلنے کے لئے پی پی پی نے میدان میں اتارا ہے۔ مجھے تمام برادریوں اور کمیونٹیز ساتھ ہیں ۔ خدمت کرکے سارے مسائل حل کروں گا ۔ ہمارے ساتھ عوام کی بڑی تعداد ہے مد مقابل حیرت زدہ ہیں ۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔ نوجوانوں اور خواتین کے نئے ووٹ بھی پی پی پی کے ہیں ۔ کراچی پی پی پی کا قلعہ ہے۔ جیت کا نشان تیر ہے ۔ ، سائرہ سجاد نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم اور مرکزی کیمپ پر بھی آ کر لوگ پی پی پی کی حمایت کر رہے ہیں ،خدیجہ چانڈیو نے کہا کہ ساری عمر پی پی پی پر لگا دی اب بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ ، زبیر قریشی ۔ راحیل میمن، الیاس گبول ، اظہر آرائیں ، یاسر ، ہالار ناریجو، بابر ، ایان ، عمران نے کہا کہ جیت کے لئے 8فروری کو نکلیں اور تیر پر مہر لگائیں۔ جیالوں نے ریلیاں بھی نکالیں ۔