بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امیدوار حوصلے سے الیکشن لڑیں، حامد خان

بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امیدوار حوصلے سے الیکشن لڑیں، حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حامد خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کا پیغام عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔اپنے بیان میں حامد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امیداور حوصلے سے الیکشن لڑیں، 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل آنے سے پہلے ہائی کورٹ گئیں تھیں، بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل آئیں اور گرفتاری پیش کردی۔حامد خان نے کہاکہ بشری بی بی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ حکومت کا ہے۔

حامد خان

مزید :

صفحہ آخر -