ارب پتی برطانوی تاجر نے  اسلام قبول کر لیا

ارب پتی برطانوی تاجر نے  اسلام قبول کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لندن (آن لائن) برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔ ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔ کاروبار کے لیے سعودی عرب گیا۔ کام جلدی ختم ہونے پرایک شخص مجھے مکہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے  ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ڈینی لیمبو کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے۔ ڈینی نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشے کے طور پر اپنایا تھا۔ 

 اسلام قبول

مزید :

صفحہ آخر -