صوبائی دارالحکومت: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا 

صوبائی دارالحکومت: شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہورمصطفی آباد(کر ائم رپو رٹر، نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں چور محمد ساجد کی دکان سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے، مزنگ کے علاقے میں ڈاکو مدثر سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 30ہزار روپے، ہڈیارہ کے علاقے میں ڈاکو کبیرسے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو داود سے 35 ہزار روپے نقدی و موبائل فون، ٹاون شپ کے علاقے میں ڈاکو توصیف سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ سے ڈاکو خادم حسین سے 4500روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو رمضان سے گن پوائنٹ پر 3ہزار روپے و موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو عمران سے5ہزار روپے و موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ برکی، ریس کورس، ڈیفنس، فیصل ٹاون، شادمان، قلعہ گجر سنگھ، نولکھا، ہنجروال،اقبال ٹاؤن، کاہنہ سے کاریں اور موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔دوسری جانب گالف سٹی سے پچاس لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری، 8افراد نے بورڈ، اے سی، لیب ٹاپ، فائلیں، کرسیاں ودیگر قیمتی سامان چوری کر لیاگیا۔ 

وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -