عازمین حج سعودی ویزہ بائیوایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے: انیق احمد 

عازمین حج سعودی ویزہ بائیوایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزیر مذہبی امور انیق احمد کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اس سال وقت سے پہلے تمام امور کو بہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عازمین حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔ وزارت آئندہ ہفتے عازمین حج کی جامع تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی۔ اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کے لئے کئی منفرد اور مثالی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سعودی سفیر جناب نواف سعید المالکی نے بہترین خدمات کی فراہمی پر ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تین ممالک میں پاکستان حج مشن کی شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مذہبی امور انیق احمد کی جانب سے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہیں۔ حجاج کرام کو سہولیات اور خدمات کی فراہمی میں پاکستانی وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن کا کردار قابلِ تقلید ہے۔

 انیق احمد

مزید :

صفحہ آخر -