ٹنڈوالہ یار، درس ویسٹ کنواں سے 350بیرل یومیہ تیل وگیس کی پیداوار شروع 

  ٹنڈوالہ یار، درس ویسٹ کنواں سے 350بیرل یومیہ تیل وگیس کی پیداوار شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا ہے مقامی سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے اور ٹنڈوالہ یار میں درس ویسٹ کنواں سے 350 بیرل تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی تیل وگیس کی مقامی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا، درس ویسٹ کنواں 2 سندھ ٹنڈوالہیار سے 350 بیرل خام تیل یومیہ کی پیداوار شروع  ہوگئی ہے۔ درس ویسٹ کنواں 2 سے 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 20 میٹر ک ٹن یومیہ ایل پی جی کی اضافی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا نئی اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی درآمدی بل میں تقریباً 5 کروڑ امریکی ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

تیل،گیس پیدوار

مزید :

صفحہ آخر -