خراب موسم سے فلائٹ شیڈول درہم برہم

  خراب موسم سے فلائٹ شیڈول درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)ملک میں موسمی خرابی سے فلائٹ شیڈول پھر متاثر ہونے کے باعث 11پروازیں منسوخ اور 2 کو دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کردیا گیا۔ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوا جبکہ 25 سے زائد پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسقط لاہور کی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کردی گئی جبکہ ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل کی گئی ہے۔اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، 452 منسوخ کردی گئیں۔کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311، لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہیں۔پشاور دوحہ کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 منتقل کرنا پڑیں۔

فلائٹ شیڈول

مزید :

صفحہ آخر -