جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، محکمے منصوبہ کی تفصیلات 15فروری سے قبل حکومت کو جمع کرادیں: ثاقب ظفر 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، محکمے منصوبہ کی تفصیلات 15فروری سے قبل حکومت کو جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (نیوز رپورٹر، سٹی رپورٹرر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کو نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں  اور کہا ہے کہ تمام محکمے  نئے منصوبے کی تفصیلات اور بجٹ تجاویز 15فروی سے قبل حکومت کو جمع کرادیں۔ انہوں نے ایڈمنسٹر سیکرٹریز کو کہا ہے کہ ہر محکمہ ترقیاتی پروگرام کے لئے کم ازکم پانچ نئے ایسے منصوبے تجویز کرے(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 جو اپنی اہمیت کے حوالے سے متاثر کن اور پر اثر ہوں۔یہ بات انہوں نے نئے بجٹ کے لئے تجاویز بارے منعقدہ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں  سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل، سیکرٹری جنگلات،ماہی پروری و جنگلی حیات سرفراز خان مگسی، سیکرٹری سروسز انجینئیر امجد شعیب خان ترین، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ ڈاکٹرعبیداللہ کھوکھر نے شرکت کی جبکہ محکمہ لائیوسٹاک، ایری گیشن،پی اینڈ ڈی، بورڈ آف ریونیو، سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر ڈیپارٹنمنٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی تین تین پراجیکٹ بارے تجاویز تیار کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔  کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ محکمہ جنگلات موسمیاتی تبدیلی پر قابوپانے اور محکمہ ایری گیشن پانی کے وسائل کے بہتر استعمال بارے منصوبے تیار کرے جبکہ  زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے بھی نئے بجٹ میں منصوبے شامل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی خدمات حاصل کی جائیں اور سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام منصوبوں کی  لاگت اور ٹائم لائن کو بجٹ تجاویز میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق نئے منصوبے15 فروری سے قبل حکومت کو ارسال کئے جائیں۔