خالق ارض و سماء کی ثناء کے انگنت مناظر دنیا میں پھیلے ہیں،انیق احمد 

   خالق ارض و سماء کی ثناء کے انگنت مناظر دنیا میں پھیلے ہیں،انیق احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) معروف سکالر و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ملک اللہ بخش کلیار کی کتاب '' سیرو فی الأرض '' کی تقریب رونمائی کا اسلامی(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

 نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالق ارض و سماء کی ثناء کے انگنت مناظر پوری دنیا میں پھیلے ہیں۔ دنیا میں حضرت انسان کے دست ہنر سے جو کچھ تعمیرات ہوئیں، یہ سب کچھ اللہ تعالی کی وسیع وعریض زمین پر بے شمار معجزات اہل ذوق و اہل نظر کے مطالعے کیلئے موجود ہیں۔ بہت سے روایت پسند سیاح اس حیرت کدے کو دیکھ کر بس حیرت زدہ رہتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ کچھ عبرت کدوں سے سبق سیکھتے اور خوبصورت مناظر دیکھ کر اللہ تعالی کی قدرت کی تعریف کرتے ہیں۔ ملک اللہ بخش کلیار کا تعلق موخر الذکر سے ہے۔ جو پاکستان کے تاریخی شہر بہاولپور جیسے تاریخی علاقہ سے عشروں تک حجاز کی مقدس سرزمین پر روزگار، علم کے حصول اور سیر و سیاحت سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔ تقریب رونمائی میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،جسٹس الطاف رحیم قریشی، چئرمین بزم شورء سلطان شاہین، ارکین اسلامی نظریاتی کونسل و دیگر اہم مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مصنف ملک اللہ بخش کلیار کو بہترین سفر نامہ '' سیر و فی الارض '' کی اشاعت پر خراج تحسین پیش کیا۔