جیولرز کے کوائف حاصل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری 

 جیولرز کے کوائف حاصل کرنے کیلئے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملتان سمیت ملک بھر کے جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے تمام آر ٹی اوز کو جیولرز کے کوائف حاصل کرنے کے لئے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، چیف کمشنر آر ٹی او ملتان سجاد(بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

 تسلیم آعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختار حسین تھہیم نے پہلے مرحلہ میں نان فائلرز جیولرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 200 جیولرز کو جملہ کوائف پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لیئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جبکہ مرحلہ وار خانیوال، لیہ، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں بقیہ 600 نان فائلرز جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے جیولرز ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرکے تمام جیولرز کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں آر ٹی او نے جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے اور سالانہ گوشوارے جمع کروانے کے لیئے کمر کس لی ہے ذرائع کے مطابق آر ٹی او ملتان ریجن خانیوال، لیہ، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں 800 سے زائد جیولرز کاروبار کررہے ہیں جبکہ فائلرز کی تعداد 250 ہے جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد ہے 60 فیصد جیولرز ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں ہیں آر ٹی او حکام نے تمام جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔