ملتان: ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم‘ سپورٹس زون کیلئے ڈویلپمنٹ کاآغاز 

ملتان: ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم‘ سپورٹس زون کیلئے ڈویلپمنٹ کاآغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہرت یافتہ ماس گروپ نے اپنے وعدے کے مطابق ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم ملتان کے پہلے سپورٹس زون کیلئے ڈویلپمنٹ کاباقاعدہ آغاز کردیا۔حسب وعدہ یکم فروری بروز جمعرات ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم کے سپورٹس زون پریسنٹ۔6کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ نسیم والی پلی تا 4کلومیٹر حامد پور نہرکے ساتھ روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 آغاز کردیا جو کہ ملتان شہر میں پہلی بار ایسٹرن ہاؤسنگ کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا عملی مظاہرہ ہے:اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او میاں عبدالصمد نے کہا کہ ایسٹرن ہاؤسنگ ہمیشہ عوام کے لئے کامیاب منصوبوں کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا‘ا س موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک‘رائے منصب علی خان اور عبدالغفارڈوگر بھی موجودتھے جنہوں نے اس منصوبے کو ملتان شہر میں ایک پورا مکمل نیا جدید شہر قرار دیا‘سی ای او ماس گروپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وہ ملتان کے شہریوں کے لئے ایک بہترین تحفہ لائے ہیں‘یورپین اور دبئی کے طرز پر عالمی معیار کی بہترین سہولیات سے آراستہ شاہکار ہاؤسنگ سکیم لانچ کررہے ہیں جو اپنی طرز کی واحد ہاؤسنگ سکیم ہے۔ملتان میں آئیڈیل لوکیشن پر انٹر نیشنل سٹینڈرڈکی ایسٹرن ہاؤسنگ سکیم ماس گروپ کا عالمی معیار کاایک بہترین ہاؤسنگ لائف سٹائل پراجیکٹ ہے‘ ماس گروپ اپنی اقدار اور روایات کے مطابق ہمیشہ اپنے کسٹمرز کو وقت پر ڈیلیوری اور بہترین سروسز کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے۔ سپورٹس زون سے  6ہزار کنال پر مشتمل ہوگا۔مجموعی طور پر پراجیکٹ 80ہزار کنال پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ ایجوکیشن زون‘ ہیلتھ زون‘سنٹر ل بز نس زون‘کلچرل زون‘ آئی ٹی زون‘انٹرٹینمنٹ زون بھی ہوں گے۔ہماری کوشش ہوگی کہ رہائشی ایریازکیساتھ تمام جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ڈویلپمنٹ ملتان کے رہائشیوں کے لئے سرپرائزو حیران کن ہوگی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ماس گروپ کے ملک بھر میں تمام پراجیکٹس کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں‘بڑی تعداد میں کسٹمرزکاپلاٹس کی بکنگ کیلئے امڈ آناایسٹرن ہاؤسنگ سکیم کے معیارکا ثبوت ہے۔تقریب میں سٹریٹجک سیلز پارٹنرز‘سوسائٹی ممبران‘انویسٹرز‘رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ ماس گروپ نہیں ماس گروپ کا معیار بولتا ہے۔واضح رہے کہ ڈویلپمنٹ کے لئے جدید ترین مشینری بھی سائٹ پر پہنچ گئی ہے۔