ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء، نقدی سے محروم 

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء، نقدی سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں ڈاکو نے خضر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی۔ پولیس تھانہ قطب پور کے علاقے میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ارسلان سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر شہباز سے ہزاروں روپے کے نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ناصر کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ دھلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور نے کریم کا موٹر سائیکل چوری کر لیا پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے اصغر کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ گلگشت شاہ رکن عالم کے علاقے میں نامعلوم چور نے ندیم کا موبائل فون چوری کر لیا