8 فروری قوم کے پاس غلطیاں  سدھارنے کا دن ہے، راؤ ظفر، ذیشان اختر

  8 فروری قوم کے پاس غلطیاں  سدھارنے کا دن ہے، راؤ ظفر، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو، نمائندہ پاکستان) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے چک نمبر 118 ڈی بی میں سیاسی وانتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے۔ ترازو پر مہر لگا کر ملک کو نا اہل اور نالائق اشرافیہ (بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

سے بچانا ہو گا الیکشن میں بار بار آزمائی ہوئی ناکام سیاسی جماعتوں اور باصلاحیت،دیانت دار جماعت اسلامی کا مقابلہ ہے ہر شخص مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکومتوں کو بدعائیں دے رہاہے۔ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اب صرف جماعت اسلامی ہی کر سکتی۔قوم ترازو پر مہر لگائے یہ امن، انصاف اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 254 سید ذیشان اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی اور مہنگائی نے عوام کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے،اشیاء خوردو نوش، بجلی، گیس،پانی کے بل، پٹرول، ایل پی جی، کھادیں ہر چیز کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا گیا ہے۔جماعت اسلامی کو حکومت ملتی ہے تو ہم بے روزگاری، مہنگائی اور کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے اسلامی نظام کا نفاذ کرینگے۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے 165 وصوبائی اسمبلی 248 پی پی عرفان اسلم چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت خلق کے منشور پر یقین رکھتی ہے ہاریں یا جیتیں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 247 عرفان انجم نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ گ