صوبائی سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ کی زیرِ صدارت اجلاس 

صوبائی سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ کی زیرِ صدارت اجلاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی زیرِ صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام2023-24 کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت نے تمام متعلقہ افسران کو جاری سکیموں کو دئیے گئے ٹائم فریم میں مکمل کرنے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پنجاب کی زرعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ان تمام سکیموں کی بروقت تکمیل سے اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ سمیت دیہی معیشت مضبوط ہو گی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ نے مزید کہا کہ تمام افسران کو ان جاری سکیموں کیلئے مختص فنڈز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش ہوں تو فوری ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بقایا فنڈز کا بروقت اجرا ممکن بنایا جا سکے۔انھوں نے تمام متعلقہ سربراہان کو جاری سکیموں کیلئے کل مختص فنڈز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اخراجات کرنے کی بھی ہدایات کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب میاں عبدالقادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع)ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈائریکٹر جنرل (اصلاح آبپاشی)ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زراعت(فیلڈ) انجنئیر احمد سہیل اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔