حکومت پٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس لے،سلیمان صدیقی

  حکومت پٹرولیم نرخوں میں اضافہ واپس لے،سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چئیرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، چیئرمین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ، پیپر مارکیٹ بوہر گیٹ کے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 صدر چوہدری عبدالحمید جٹ،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبد المنان گوندل، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے عام انتخابات سے 7 روز قبل ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے مہنگائی کا خود کش بم گرا دیا جو غریب عوام دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی نے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے دوسری جانب تجارتی و کاروباری طبقہ الگ شدید پریشانی سے دوچار ہے اندھیر نگری چوپٹ راج جیسی صورتحال ہے نگران حکومت نے اپنے دور حکومت میں جو عوام کش پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے مہنگائی کا طوفان برپا جاری رکھے ہوئے ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اسی لیے نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔