سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے
سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اوربالی ووڈ سٹار اداکار سنجے دت کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے دوران بھارتی اداکار نے سلطان آف سوئنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سابق کپتان اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا ایک دہائی کے بعد اپنے دوست سنجے دت کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔وسیم اکرم کی جانب سے اپنی پوسٹ میں کھلنائیک کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا جو کہ سنجے دت کی ہٹ ترین فلموں میں سے ایک فلم کا ٹائٹل ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ وسیم بھائی کے ساتھ یہاں ہونا اعزاز کی بات ہے، وہ میرے بھائی ہیں اور میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں، وہ ان عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔سنجے دت نے کہا کہ وسیم بھائی کرکٹ کے خدا ہیں ان کی ریورس سوئنگ بہت زبردست تھی اور ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا۔
 
 
 
 
 

مزید :

تفریح -کھیل -