ملائیشیا،سلطان ابراہیم سکندر نئے شاہ منتخب ہو گئے

ملائیشیا،سلطان ابراہیم سکندر نئے شاہ منتخب ہو گئے
ملائیشیا،سلطان ابراہیم سکندر نئے شاہ منتخب ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کی ریاست جوہر کے شاہ سلطان ابراہیم سکندر نے 5سال کیلیے ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ  حلف اٹھا لیا ہے ،سلطان ابراہیم سکندر نے قومی محل میں منعقدہ تقریب میں ملائیشیا کے 17ویں بادشاہ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعظم انور ابراہیم اور دیگر کابینہ ارکان بھی شریک تھے،سلطان ابراہیم سکندر سن 1958میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 2010سے ریاست جوہر پر حکومت کر رہے ہیں،سلطان ابراہیم ملکی معیشت میں بھی کافی نمایاں مقام رکھتے ہیں جن کا کاروباری حلقہ املاک سے لے کر ٹیلی مواصلات اور دیگر شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔