الیکشن ڈے پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی افواہوں پر چیف الیکشن کمشنر کا بیان بھی آگیا

الیکشن ڈے پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی افواہوں پر چیف الیکشن کمشنر کا ...
الیکشن ڈے پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی افواہوں پر چیف الیکشن کمشنر کا بیان بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈٰیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔

 الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔