کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 اور 4 فروری تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے اور  ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مطلع ابرآلود  ہے جہاں چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور اور خاران میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -