9مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع

9مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع
9مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے 9مئی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت پر سماعت کی،جونیئر وکیل نے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد عدالت میں مصروف ہیں،استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع کردی اور سینئر وکیل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔