عمران خان پر ہونیوالا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،حامد خان

عمران خان پر ہونیوالا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،حامد خان
عمران خان پر ہونیوالا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل حامد خان کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی ماہ سے پابند سلاسل کیا ہوا ہے،یہ جو ظلم ہورہا ہے کسی سے  ڈھکا چھپا نہیں،جو پہلے کبھی نہیں ہوا وہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حامد خان کا مزید کہناتھا کہ اپنی مرضی کی جرح ہوتی ہے، کبھی یہ دیکھنے سننے میں نہیں آیا،آج ملک میں  ناانصافی اور زیادتی ہورہی ہے،ان کا کہناتھا کہ آپ انتظار نہ کریں کہ مظلوم خود عدالت میں بھاگ کر آئے،اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال ہے۔