لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دیدیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہدجمیل خان نے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان مستعفی ہو گئے،جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 10سال سے فرائض سرانجام دیئے،ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے ۔

یاد رہے کہ جسٹس شاہد جمیل خان 2014میں لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے،جسٹس شاہد جمیل خان نے29اپریل 2028کو ریٹائرہوناتھا۔