عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88امیدوار انتقال کر گئے 

عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88امیدوار انتقال کر گئے 
عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88امیدوار انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88امیدوار انتقال کر گئے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدواروں کا حتمی فہرستوں کے اجرا سے قبل انتقال ہوا، ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ انتقال کر جانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9اور صوبائی اسمبلیوں کے 79امیدوار شامل  ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ این اے 8باجوڑ، پی کے 22سے آزاد امیدوار کے قتل کے باعث انتخابات ملتوی  ہوئے، آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کا شکار ہوئے،حلقہ 91کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا،ذرائع کاکہنا ہے کہ امیدواروں کے انتقال کے باعث 86حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔