الیکشن 2024: ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر میڈیا وال سکرین نصب کرنے کا فیصلہ

الیکشن 2024: ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر میڈیا وال سکرین نصب کرنے کا فیصلہ
الیکشن 2024: ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر میڈیا وال سکرین نصب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عام انتخابات  2024 جس کیلئے 8 فروری کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر میڈیا وال سکرین نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق پولنگ سٹیشنز سے فارم۔45 پر وصول شدہ مصدقہ نتیجہ میڈیا وال پر براہ راست دیکھا جاسکے گا ،ان کے نتائج کیلئے آر ایم ایس ( رزلٹ مانیٹرنگ سسٹم) کی بجائے جدید ترین الیکشن مینجمنٹ سسٹم کام کرے گا۔