سلمان اکرم راجہ کا فارم 33 کی تصحیح کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

سلمان اکرم راجہ کا فارم 33 کی تصحیح کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع
سلمان اکرم راجہ کا فارم 33 کی تصحیح کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 128 سے پی ٹی آئی  امیدوار سلمان اکرم راجہ نے فارم 33 کی تصحیح کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فارم 33 میں میرا نام آزاد کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر لکھا جائے،  اپنے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفیکیٹ بھی لف کیا، ہماری جماعت کو انتخابی نشان نہیں ملا لیکن پی ٹی آئی بطور جماعت ختم نہیں ہوئی،  پارٹی اپنا وجود رکھتی ہے اور اس کے اراکین کو اپنی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، لاہور ہائی کورٹ نے میری درخواست پر 25 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر کے 29 جنوری کو سنایا،  لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دو دن میں فیصلے کی تاکید کی،  الیکشن کمیشن دو دن میں بھی فیصلہ کرتا ہے تو بھی انتخابات کا دن گزر چکا ہو گا،  الیکشن میں تاخیر کا خواہش مند نہیں، صرف فارم 33 کی تصحیح چاہتا ہوں،  فارم 33 پر میرا نام آزاد امیدوار کی بجائے پی ٹی آئی امیدوار کے طور پر درج کیا جائے۔