سوڈان میں اراضی کے تنازعے پر 38 افراد قتل، 50 سے زائد زخمی

سوڈان میں اراضی کے تنازعے پر 38 افراد قتل، 50 سے زائد زخمی
سوڈان میں اراضی کے تنازعے پر 38 افراد قتل، 50 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوڈان میں اراضی کے تنازعے پر  38 افراد ہلاک  جبکہ 52 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سوڈان کی ریاست لیکس کے رہائشی نوجوانوں کا جھگڑا ریاست وارپ کے چرواہوں سے ہوا جو اپنے مویشیوں کے ساتھ چراہ گاہ اور پانی کی تلاش میں کھیتوں میں داخل ہوگئے تھے۔جس پر تلخ کلامی کے بعد بعد جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں 38 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں لیکس ریاست کے 19 اور واراپ کےبھی 19باشندے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں الیکس کے 19 اور واراپ کے 17 شہری شامل تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے 39 سالہ جنگ کے بعد 2011 میں سوڈان سے آزادی حاصل کی تاہم 2013 سے 2018 تک ایک تباہ کن اندرونی تنازع میں ڈوبا رہا تھا اور اب بھی کئی علاقے میں مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔