بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی حال ہی میں کئے گئے رابطوں کا نتیجہ تھی؟

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی حال ہی میں کئے گئے رابطوں کا ...
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی حال ہی میں کئے گئے رابطوں کا نتیجہ تھی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی  پر سوال اٹھا دیئے گئے۔

 روزنامہ جنگ کے مطابق بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی معمہ بن گئی، سابق خاتون اول کو بنی گالہ کس کے حکم پر لے جایا گیا، پتہ نہیں چل سکا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک مرتبہ نیب آفس پہنچیں تو انہیں کسی سے ملاقات کیلئے لے جایا گیا۔ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی ان کے حال ہی میں کئے گئے رابطوں کا نتیجہ تھی۔ 

رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان تو جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ کی بنی گالا منتقلی پر کیسے رضامند ہو گئے۔ معاملے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے کسی قسم کی ڈیل سے انکار کیا گیا ہے۔ دونوں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بنی گالہ کے آپشن کی درخواست نہیں دی۔ 

مزید :

قومی -