قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بدحالی میں مبتلا ہو گئے، ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو بھی 6 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے سبب ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو گھروں میں فاقوں کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فیڈریشن کے ملازمین تو سخت معاشی بحران سے دوچار ہیں ہی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس تک فراہم نہیں کئے گئے۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کو حالیہ دنوں ساڑھے 6کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -