اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس ٹاؤٹ کا خواب ہے،تحریک انصاف

اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس ٹاؤٹ کا خواب ہے،تحریک انصاف
اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس ٹاؤٹ کا خواب ہے،تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بانی رکن اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس  کو ٹاؤٹ کا خواب قرار دیدیا۔

اکبر بابر کی پریس کانفرنس پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا  اپنے ردعمل  میں کہنا ہے کہ  ان کی پریس کانفرنس بےمعنی، مضحکہ خیز اور ٹاؤٹ کا خواب ہے،اکبر بابر کسی بھی پیشکش سے پہلے قوم کو یہ بتائیں کہ تحریک انصاف 26 ستمبر 2011 کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کی بنیادی رکنیت ختم کرچکی ہے، رکنیت کے خاتمے کے بعد اکبر بابر کا تحریک انصاف سے تو کوئی تعلّق نہیں، اکبر ایس بابر کے ایجنڈے سے تحریک انصاف کا ہر کارکن بخوبی آگاہ ہے، اکبر بابر کیلئے مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ ٹاؤٹ گردی کی راہ ترک کریں، سیاست میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن میں اپنی ایک نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروا کر سیاست کی اصلاح کا بیڑہ اٹھائیں۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحریک انصاف ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈراؤنی حقیقت بن چکا،آج پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی۔ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے،ایک ایسا ادارہ جو قانون سے بالاتر نہ ہو،ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے،ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے،یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی۔

مزید :

سیاست -قومی -