بھارت نے "گرفتار" کیے گئے ’چینی‘ جاسوس کبوتر کو بالآخر رہا کردیا

بھارت نے "گرفتار" کیے گئے ’چینی‘ جاسوس کبوتر کو بالآخر رہا کردیا
 بھارت نے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جاسوسی کے شک میں "گرفتار" کیے گئے کبوتر کو 8 ماہ بعد رہا کر دیا۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز "کےمطابق بھارتی پولیس کو ایک کبوتر ممبئی کی بندرگاہ پر ملا جس کے پروں پر چینی الفاظ سے مشابہت رکھنے والے پیغامات لکھے تھے جسے پکڑ کر 8 ماہ کیلئے قید کر دیا گیا۔بھارتی پولیس نے کارکردگی دکھانے کی خاطر کبوتر جیسے معصوم پرندے کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ بھی درج کر لیا تھا اور میڈیا میں اس کی بھرپور تشہیر بھی کی گئی کہ چین کا جاسوسی کا مشن بے نقاب کر دیا گیا۔

بعد ازاں پولیس نے اس معصوم پرندے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور شروع میں اسے چینی جاسوس مانا گیا تاہم انکوائری جوں جوں آگے بڑھی بھارتی اعلیٰ افسران کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جسے وہ چینی جاسوس بتا رہے تھے وہ ایک عام سا کبوتر نکلا جس کا بھارت سے ہی تعلق تھا۔

بھارت کے دفتر برائے پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ کی جانب سے بھی حیرانی کا اظہار کیا گیا کہ ایک کبوتر کی تحقیقات میں بھارتی اداروں کو 8 ماہ لگ گئے۔ جب بھارتی تفتیشی اداروں سے کوئی بہانہ نہ بن پڑا تو آخر کبوتر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -