اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

 اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا
 اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حازم بنگوار کی طرف سے ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ملنے والا داخلے کا کنفرمیشن لیٹر دکھا رہے ہوتے ہیں۔
اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں حازم بنگوار نے لکھا کہ ”یہ خبر دیتے ہوئے میں بہت پرجوش ہوں کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کرنے کے لیے داخلہ لینا میرا خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے۔“انہوں نے بتایا کہ ”تعلیم مکمل کرنے کے لیے میں پاکستان نہیں چھوڑ رہا۔ ابھی آن لائن کلاسز کے ذریعے شرکت کروں گا اور اگلے سال ڈگری لینے کے لیے امریکہ جاﺅں گا۔ “ اس تصویر پر کمنٹس میں صارفین کی طرف سے حازم بنگوار کو ہارورڈ میں داخلہ ملنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔