لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ

لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، انتخابات کے دوران بجلی ...
 لیسکو چیف ایگزیکٹو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے) لیسکو ہیڈ کوارٹر زمیں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر ریجن بھرمیں انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا  اورمتعلقہ حکام کو ایمرجنسی کی صورت میں ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی جبکہ ٹرانسفامر ٹرالی سمیت دیگر سامان کو سٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیف انجینئر آپریشن سرور مغل کو انچارج نامز دکردیا گیا  جبکہ پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹرمیں3  چیف انجینئر 8،8گھنٹے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

 چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر  نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ تمام چیف انجینئرز ریٹرنگ افسران سے مسلسل رابطے میں رہیں، تمام سپریٹنڈنٹ انجینئر ز، ایگزیکٹو انجینئر اور ایس ڈی اوزدفاتر میں موجودگی یقینی بنائیں، پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر کے حکام فیلڈ سٹاف سے مکمل تعاون کریں ،بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ڈی جی ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ اور چیف انجینئر آپریشن سرور مغل، چیف انجینئرٹی اینڈ جی ظفر اقبال، چیف انجینئر پی آئی یو طاہر میو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر محمد شفیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر  نے شرکت کی ۔