سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا

سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا
سراج الحق نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج یہ پھر نعرہ لگا رہے ہیں کہ پاکستان کو نواز دو، اگر ان لوگوں کو 100 سال بھی حکمرانی ملے، پھر بھی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو  کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتوں نے اس ملک کو تباہ کیا۔ 8 فروری کو اس قوم کا امتحان ہے، آپ نے فیصلہ دینا ہے کیا پاکستان کلین ہونا چاہیے۔76 برسوں سے اس ملک پر قبضہ مافیا قابض ہے، ہم آپ کو ایسا پاکستان دیں گے جس میں غربت، مہنگائی اور بدامنی نہ ہو۔

مزید :

قومی -