مرنے کے بعد بیوی کیساتھ ابدی نیند سونا چاہتا ہوں، معروف اداکار نے آرزو کرتے ہوئے اپنی قبر کی جگہ بھی مختص کردی

مرنے کے بعد بیوی کیساتھ ابدی نیند سونا چاہتا ہوں، معروف اداکار نے آرزو کرتے ...
مرنے کے بعد بیوی کیساتھ ابدی نیند سونا چاہتا ہوں، معروف اداکار نے آرزو کرتے ہوئے اپنی قبر کی جگہ بھی مختص کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے انتقال کے بعد اپنی اہلیہ کیساتھ تدفین کی خواہش کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی قبر کے ساتھ اپنے لئے جگہ مختص کروا دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اداکار مصطفیٰ قریشی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کی قبر کراچی کی مشہور صوفی شخصیت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں موجود ہے اور وہ ان کے ساتھ ہی دفن ہونا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اپنی قبر کیلئے مختص جگہ پر پتھر بھی لگوا دیا ہے جس پر لکھا ہے مختص جگہ برائے مصطفیٰ قریشی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبر کا معاوضہ ابھی 5 لاکھ روپے ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اپنی زندگی میں قبر کا سوچنا بھی بعض لوگوں پر خوف کی کیفیت طاری کر دیتا ہے مگر اداکار مصطفیٰ قریشی نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف قبر کی جگہ مخصوص کروا لی بلکہ اس پر اپنے نام کا پتھر بھی لگا دیا ہے۔

مزید :

تفریح -