نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی، پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی، پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل
نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی، پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرلی، ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر نسیم شاہ مکمل طور پر فٹ ہوکر میدان میں واپس آگئے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ لےکر دھوم مچادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے کلب کرکٹ کے میچ کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر نسیم شاہ کی وکٹ حاصل کرنے کی ویڈیو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ ان کی میدان میں زبردست انٹری کے ساتھ ہی پی ایس ایل 9 میں ان کی شمولیت کی تصدیق بھی ہوتی ہے، نسیم شاہ نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمد اللہ! ردھم میں واپس آ گیا‘‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اٹیک بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، بعد ازاں انگلینڈ میں ان کے کندھے کی سرجری بھی ہوئی، نسیم شاہ کی انجری کو لے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -