جدید تحقیق،ٹانگوں کو مضبوط کیجئے!
اپنی ٹانگوں کو ہمیشہ حرکت میں رکھیئے، انہیں مضبوط بنائیں۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہماری عمر روز کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے اور ہم روزانہ کی بنیاد پر بوڑھے سے بوڑھے تر ہو رہے ہیں تو ہمیں اپنے پیروں کو لازمی طور پر ہمیشہ اور ہر حال میں مضبوط، متحرک اور توانا رکھنا ہوگا۔ ہماری عمر جب بڑھ رہی ہو اور ہم بوڑھے ہو رہے ہوں تو اس بات کی ہرگز ہرگز فکر نہیں کرنی چاہیئے کہ ہمارے بال سفید کیوں ہوتے جا رہے ہیں یا ہماری جلد کیوں ڈھلتی جا رہی ہے یا ہمارے چہرے پر جھریاں کیوں پڑ رہی ہیں۔
"لمبی عمر" کی علامات میں سے، لمبی اور بہترین زندگی کیسی ہونی چاہیے، اس کے بارے میں مشہور امریکی میگزین "پری ونشن" نے یہ خلاصہ بیان کیا ہے کہ ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری ہیں۔ مہربانی کیجیئے اور روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیئے۔ اگر آپ اپنی ٹانگوں کو صرف دو ہفتے کے لئے بالکل حرکت نہ دیں تو آپ کی ٹانگوں کی مضبوطی میں دس سال کے برابر کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس لئے یہ سوچ لیں کہ آپ نے بس صرف چلنا ہے۔
ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں ثابت کیا گیا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں طرح کے لوگوں کی ٹانگوں کو دو ہفتے کے لئے کوئی حرکت نہ دی جائے تو ان کی کارکردگی میں ایک تہائی کمی واقع ہو جاتی ہے جو کہ علمی لحاظ سے 20 سے 30 سال کے بڑھاپے کے برابر ہے۔ اس لئے آپ نے صرف چلنا ہے۔
ٹانگوں کے مسلز کمزور ہونے پر، ان کی دوبارہ بحالی اور صحت کے لیے بھلے جتنے علاج کرا لیئے جائیں یا ورزشں کی جائیں، ان کو تندرست یا بہتر ہونے کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ اس لئے بس چلتے رہیئے۔ ٹانگوں کی مضبوطی کے لئے ورزش صرف چلنا ہے، انسان کے لیے چلنا بہت اہم ہے اور یہ بہت ضروری ہے کیونکہ سارے جسم کا وزن اور بوجھ ٹانگوں پر لدا ہوتا ہے اور یہ ٹانگوں کا محتاج ہوتا ہے۔ پاؤں بھی ستون ہوتے ہیں، جو سارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔ آپ نے بس یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر چلنا ہے۔
آپ کو یہ بات معلوم ہوئی چاہیے کہ کسی بھی شخص کے مسلز یا ہڈیوں کا 50÷ اس کی دونوں میں ٹانگوں ہوتا ہے۔ آپ نے ان تانگوں کو حرکت دے کر رکھنی ہے۔ دلچسپ حقیقت بھی یہی ہے کہ انسانی جسم کے سب سے بڑے جوڑ اور مضبوط ترین ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہی ہوتی ہیں۔ ٹانگوں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ 10 ہزار قدم روز چلنے کو اپنا معمول بنا لیں کیونکہ مضبوط ترین ہڈیاں، لمبے ترین پٹھے اور آہنی ٹرائی اینگل کے لچکدار جوڑ ہی انسانی وزن کو اٹھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
انسانی جسم کی 70 سرگرمیاں اور حرارے جلانے کا کام انسانی جسم کے دونوں پیروں کا محتاج ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ ایک جوان لڑکا یا لڑکی کی رانیں ایک 800 کلو گرام تک کی چھوٹی کار کو اٹھا لینے کے لئے کافی ہوتی ہیں۔ پاؤں انسانی جسم کی حرکت کا مرکز ہیں۔ انسان کی دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50 فیصداعصاب، 50 فیصد خون کی شریانیں اور 50 فیصد خون کا بہاؤ ہوتا ہے اور یہ انسانی جسم میں خون کی فراہمی کا سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ بس روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہئیے۔ پاؤں جب صحت مند ہوں گے تب ہی تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہو سکے گا، اس لیے جن لوگوں کے پیروں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں، ان کا دل بھی ضرور مضبوط ہوتا ہے۔ ایک بار پھر سے سن لیں کہ بڑھاپا پیروں سے اوپر کی طرف چلتا ہے، اپنے پیروں کو آپ نے کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دینا، انہیں مضبوط رکھنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ پیدل چلنے کو اپنا معمول بنا لیں۔
ایک شخص جیسے جیسے بوڑھا ہوتا جاتا ہے، اس کے دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، یہ اس کے بالکل برعکس ہے جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔اس کے علاوہ، نام نہاد "بون فرٹیلائزر کیلشیم" جلد یا بدیر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بزرگوں میں ہڈیوں کے ٹوٹنے سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بعض مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس وغیرہ، لہٰذا اپنے آپ کو چاک و چوبند رکھنے کے لئے پیدل چلنے کو ہر صورت ترجیح دیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر 15 فیصد سے زیادہ عمر رسیدہ لوگ ران کی ہڈی کے فریکچر کے بعد ایک سال کے اندر مر جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کریں -60 سال کی عمر کے بعد بھی ٹانگوں کی ورزش کے معاملے میں بالکل کوتاہی نہ کریں۔اگرچہ ہمارے پاؤں / ٹانگیں بھی وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں / ٹانگوں کی ورزش کرنا اور اس ورزش کو جاری رکھنا زندگی بھر کا کام ہے۔10000 قدم روزانہ چلنا اپنا معمول بنا لیں۔ یہ بات بھی آپ کو معلوم ہونی چاہئے کہ صرف ٹانگوں کو باقاعدگی سے مضبوط کرنے سے، کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے۔ چہل قدمی کو سال میں 365 دن لازم بنائیے-براہ کرم روزانہ کم از کم 30 سے 40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگیں کے پٹھے ورزش کرنے کے بدولت صحت مند ہیں۔
بڑھاپے سے کوئی مفر نہیں ہے کیونکہ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر بوڑھا ہو رہا ہے۔لیکن ایک اچھے اور صحتمند بڑھاپے کے لئے ان اہم معلومات کو اپنے تمام 40 سال سے اوپر کے دوستوں اور خاندان کے اراکین کے ساتھ بھی ضرور شیئر کیجئے۔ ٭٭٭
٭٭٭