زمینوں کی خسرہ گرداوری کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر طاہر رضا

  زمینوں کی خسرہ گرداوری کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر طاہر رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)ریونیو سٹاف کاکردگی بہتر کرے، زمینوں کی خسرہ گرداوری کو یقینی بنایا جائے۔ وقف اراضیوں کے نیلام ِ عام کمیٹی میں ریونیو عملہ کو بطور ِ ممبر شامل کرنے اور کنوینس فراہم کرنے کی منظوری۔ ڈسٹرکٹ،ڈویژنل اوراوقاف ہیڈ کوارٹر ز میں ریونیو سٹاف کے دفتر کو موثر بنایا جائے گا۔ ریونیو سٹاف قدیمی بقایہ جات اور رینٹ کولیکشن میں مدد کرے، ناجائز کاشت، زرِتاوان کی وصولی اور قرقی کے امور کو موثر بنائے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے ایوان ِ اوقاف میں عملہ ریونیو کے تفویض کار، کارکردگی کی جانچ اور استعداد کار میں اضافے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ تعمیر وترقی میں عملہ ریونیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ان کی ”مین سٹرمینگ“سے وقف پراپرٹیز کی افادیت میں اضافہ اور محصولات ِ زَر میں بہتری آئے گی۔سیکرٹری اوقاف نے ریونیو کے اجلاس کو مستحسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلقہ شعبہ میں احساس ِ ذمہ داری میں اضافہ ہوگا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف شبیر احمد چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز اوقاف آصف اعجاز، حافظ محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ قاضی عبد الرزاوق اور محکمہ اوقاف کے زونل و ڈویڑنل سطح کے ریونیو اہلکاران و آفیسران نے شرکت کی۔

مزید یہ کہ سیکرٹری اوقاف نے اجلاس میں موجودریونیو آفیسران و اہلکاران کو غیر انتقال شدہ وقف پراپرٹیز کی وجوہات پر مبنی تفصیلی رپورٹ، خسرہ گرداوری کی برقت تکمیل، فیلڈ بستہ بشمول نوٹیفکیشنز،فرد، مساوی، زری زمین کی لاٹ بندی، اشتمال کار ریکارڈ، ناجائز کاشت کے سد باب کے لیے ٹھوس اقدامات،نیلامی کی کارروائی سے قبل لاٹس ہائے کی پیمائش، وقف پراپرٹیز کا بروقت سروے، کارروائی نیلام میں عملہ ریونیو کی حاضری اور تین ماہ کے ٹارگٹس پر مشتمل روڈ میپ سمیت دیگر ہدایات جاری کیں۔