سلور جوبلی سالگرہ کی تقریبات، بچوں کی 12 نئی کتابوں کا اجراء

   سلور جوبلی سالگرہ کی تقریبات، بچوں کی 12 نئی کتابوں کا اجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر ) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب اورادارہ تعلیم و آگہی کی باہمی شراکت داری سے سلور جوبلی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بچوں کی 12 نئی کتابوں کا اجراء کیاگیا جس کی مہمان خصوصی صوبا ئی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری تھیں۔مہمان گرامی میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو، پارلیمانی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نوشین عدنان، ڈی جی پلاک بینش فاطمہ ساہی، چیف منسٹر کے فوکل پرسن شکیل احمد بھٹی، سی ڈی او پنجاب سعیدالحسن،ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر سنٹر فار پبلک پالیسی اینڈ گورننس پالیسی ایف سی یونیورسٹی سعید شفقت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بچوں کے لیے ایسی کتابیں اجراء  ہمارے معاشرے کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب حکومت کی مثبت پالیسیوں کا سہرا  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے سر جاتا ہے جو بچوں کی تعلیم کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔آخر میں تمام مہمانوں کو ادارہ تعلیم آگاہی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر  بیلہ رضا جمیل نے تفصیلی بریفنگ دی۔