ہر حج کمپنی مرضی کے زون اور طوافہ کمپنی کیساتھ معائدہ کر سکتی ہے،احمد نواز

    ہر حج کمپنی مرضی کے زون اور طوافہ کمپنی کیساتھ معائدہ کر سکتی ہے،احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی شرکہ راوف منیٰ کے کوآرڈینیٹر احمد نواز نے جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس اور نمائش کی تاریخ ساز کامیابی پر سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیع اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج2025ء کے لئے راوف منیٰ سے سروسز کا معاہدہ کرنے والے منتظمین اور حج آرگنائزر سے درخواست کی ہے۔سعودی وزارت الحج نے معاہدوں کے لئے14فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے اس سے پہلے پہلے تمام امور نمٹا لیں۔احمد نواز نے وضاحت  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حج 2025ء کے لئے بننے والے مختلف کمپنیوں کے کلسٹر کے لئے ضروری ہے ساری کمپنیاں ایک ساتھ ایک سعودی طوافہ کمپنی سے معاہدہ کریں ہر کمپنی آزاد ہے اپنی مرضی کا زون اور طوافہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر سکتی ہے۔ایک کلسٹر میں ایک کمپنی اگر سروسز راوف منیٰ سے لیتی ہے تو دوسری الرفادہ سے لینا چاہتی ہے تو لے سکتی ہے اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے ایک کلسٹر کی تمام کمپنیاں ایک کمپنی میں جانے کی پابند ہیں۔ حج2025ء میں بھی راوف منیٰ سب سے آگے ہیں اس لئے جن کمپنیوں نے ابھی تک معاہدے نہیں کئے وہ فوری رابطہ کریں۔