سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہیں،طلحہ سعید

        سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہیں،طلحہ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور۰ں مائندہ خصوصی)مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر طلحہ سعید نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہیں۔ دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

،مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھ انہوں نے کہا کہ پوری قوم، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، نائب صدر طلحہ سعید نے کاروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی بلوچستان کے  18 جوانوں   کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے  بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں شہید ہونے والے جوانوں   کی بہادری پر فخر ہے اور شہداء_  قوم کے ہیرو ہیں،قوم کے18 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے اور شہادت کا بلند رتبہ پایا، عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔