بلاول بھٹو عوام کے معاشی سماجی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،حسن اشرف بھٹی
لاہور۰ں مائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کے معاشی سماجی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے سب سے پہلے سندھ کی عوام کو الیکٹرک بسوں کا تحفہ جنوری 2023 میں دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے تو اب یہ بسیں چلائی ہیں۔ سندھ حکومت عوامی خدمت کی فہرست میں ہمیشہ اولین نمبروں پر رہی ہے اور صدق دل سے عوام کی خدمت کا فریضہ بھی انجام دے رہی ہے۔۔