الحمراء، 8 ویں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کا آغاز 

  الحمراء، 8 ویں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء میں 8 ویں سالانہ ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔اس فیسٹیول کی میزبانی برٹش کونسل کر رہی ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یہ دو روزہ فیسٹیول آج اختتام پذیر ہوجائے گا۔اس پُروقار ایونٹ کے بارے  میں چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی ٗ فیسٹیول انتظامیہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اہم سہولیات کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہیں۔ الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والے اس رنگارنگ میلے کی میزبانی  برٹش کونسل کے ساتھ ساتھWOW فاؤنڈیشن، UNFP اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ECDI) بھی شامل ہیں۔ لاہور میں WOW فاؤنڈیشن کے بانی اور سی ای او جوڈ کیلی اور برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیپسن نے ایونٹ کے انعقاد پر بہت پُرجوش نظر آتے ہیں۔ ان اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، خواتین کو درپیش چیلنجز اورمتعلقہ امور پر بات چیت کرنا اور مسائل کے حل کے لئے مکالمے کی روایت کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیسٹیول میں ہر عمر خواتین، بچیوں اور فیملیز کو ان کی دلچسپی کی منفرد اور جامع سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کو موقع فراہم کیا جائے گا، ایونٹ میں  پاکستانی طرزِ زندگی  اور ماحولیاتی شعور کے امتزاج کے جائزے پر مشتمل برٹش کونسل کی سسٹین ایبل فیشن رپورٹ  بھی  پیش کی جائے گی، جبکہ اریب اظہر کی  موسیقی، سوہائے علی ابڑو کے  رقص اور عطیہ داؤد اور زنبیل کی شعر وادب کی پرفارمنسز کے علاوہ فیملیزاور بچوں کے لیے خالد انعم کے انٹرایکٹو پاپ اپ، اور مصورہ صومیہ جیلانی کی پینٹنگز کی نمائش بھی کی جائے گی۔ ایونٹ میں ڈیسٹی نیشن میڈیا کی خواتین کے فنون لطیفہ میں کردار پر ایک مسحور کن فلم کی نمائش بھی کی جائے گی، مجموعی طور پراس WOWفیسٹیول کے ذریعے زندگی کے مختلف کرداروں میں خواتین کے کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نو عمر خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کاپیغام دیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -