چور، ڈاکو سرگرم، شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

چور، ڈاکو سرگرم، شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں نصیر سے 1لاکھ 60ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان، رائے ونڈ میں افتخار سے1لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں نصراللہ سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں  عابد سے1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں اختر سے 1 لاکھ 35ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، ستوکتلہ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاؤن، ملت پارک اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -