لوگوں کو سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح، چیف ٹریفک آفیسر
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لا ہو ر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آج زیرو ٹالرنس ڈے ہوگا۔سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ قوانین انسانیت کی بھلائی اور انکو محفوظ رکھنے کے لئے بنائے جاتے ہیں انکی پابندی لازمی ھے قوانین کا احترام سب پر لازم ھے، آج زیرو ٹالرنس ڈے منائیں گے اور خلاف ورزی پر کسی قسم کی چھوٹ نہیں ھوگی موٹر سائیکل پر دونوں سوار ہیلمٹ پہنیں گے اور کار میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا پیر سے عمل درآمد کروائیں گے لاھور شہر کو تجاوزات سے پاک بنانا ہمارا مقصد ھے کومبنگ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے کسی بھی معاشرے میں قوانین کا بہترین نفاذ شہریوں کے مکمل تعاون سے ہی ممکن ہے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔