ریلویز پولیس سپیشل برانچ کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    ریلویز پولیس سپیشل برانچ کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ریلویز پولیس اسپیشل برانچ لاہور ڈویژن؎نے 39اپ جعفر ایکسپریس پر چھاپہ  مار کر نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا  سامان میں امپورٹڈ کاسمیٹکس، موبائل اسیسریز اور پرفیومز کی 420 بوتلیں شامل ہیں۔ ٹرین کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم کے سامان میں سے نان کسٹم پیڈ 2درجن امپورٹڈ شیمپو کی بوتلیں برآمد ہوئیں، ٹرین میں سے بڑی مقدار میں بغیر بک شدہ سامان بھی برآمد ہوا،بغیر بک شدہ سامان میں چاکلیٹ کے 9کارٹن بھی شامل تھے۔اسپیشل برانچ نے ٹرین پاکستان ایکسپریس کو بھی چیک کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ایکسپریس میں سے غیر قانونی وینڈر کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کروائی گئی، نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -